5 اکتوبر 2013 - 20:30
S300 میزائیل سسٹم کے موضوع پر روس سے مذاکرات بہت جلد

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان S 300 میزائیل سسٹم پر بہت جلد مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ ایران اور روس کے درمیان S 300 میزائیل سسٹم پر بہت جلد مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے مابین دیرینہ تعلقات کو نظر میں رکھتے ہوئے اس گفتگو کا ہدف روس کو معاہدے پر عمل درآمد اور میزائیل سسٹم کے معاہدے کو پایہ تکمیل تک پہچانے کے لئے روس کو آمادہ کرنا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے چار سال پہلے روس سے 300 میزائیل سسٹم خریدنے کے معاہدے پر دستخط کئے تھے لیکن روس نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ابھی تک یہ سسٹم ایران کے حوالے نہیں کئے ہیں۔

.......

/169